
خلیج اردو
نیویارک، 4 مارچ – پاکستان نے اقوام متحدہ میں الشباب کے خلاف پابندیوں کے نظام کی تجدید کی حمایت کرتے ہوئے اس گروہ کو صومالیہ اور خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے قرارداد 2713 کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ افریقی یونین کا صومالیہ کے ساتھ تعاون خطے میں استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الشباب کے خلاف حاصل کردہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے مستقل مالی مدد ضروری ہے۔
عثمان جدون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنے تجربات بانٹنے اور افریقی شراکت داروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تیار ہے، تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔







