پاکستانی خبریں

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی عملے کیلئے ویزا سے استثنیٰ کا معاہدہ نافذ العمل

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے سفارتی عملے اور سرکاری حکام کے لیے ویزا سے استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مطابق 24 جون کو ان کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے پر اتفاق ہوا تھا اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔

اس معاہدے پر دستخط کے بعد 30 روز کے اندر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام پاکستانی اور اماراتی ائیرپورٹ انتظامیہ کو ضروری اقدامات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ معاہدے کے تحت اب دونوں ممالک کے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے سرکاری حکام کو باہمی دوروں کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے دوطرفہ تعلقات میں مزید سہولت اور روابط میں تیزی آئے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button