عالمی خبریںپاکستانی خبریں

آخرکار امریکہ کو اپنی ضد سے پیچھے ہٹنا پڑا، پاکستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا

خلیج اردو
اسلام آباد: ریاست ہائے امریکہ نے ساڑھے 3 سال بعد پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا۔ امریکی سینیٹ سے توثیق ہوگئی اور ڈونلڈ بلوم پاکستان کے لیے سفیر نامزد ہوگئے۔ امریکی سفارتی مشن نے تصدیق کردی۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ ڈونلڈ بلوم پاکستان میں نئے امریکی سفیر ہوں گے۔ڈونلڈ بلوم کے وسیع تجربہ سے باہمی سطح پر کلیدی فائدہ ہو گا۔

سفارتی ترجمان کے مطابق یہ اہم ہے کی نامزدگی پاکستان، امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر ہوئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اشتراک علاقائی سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری کے نامزدگی کلیدی ہے۔ موسمیاتی تغیر سے بچنے، تحفظ انسانی حقوق کے لیے یہ اہم پیشرفت ہے۔

ڈونلڈ بلوم، امریکی محکمہ خارجہ کے کیرئیر سفارتکار، تاحال تیونس میں امریکی سفیر ہیں جو افغانستان، اسرائیل، مصر، عراق، کویت میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں آخری امریکی سفیر، موجودہ انڈر سیکرٹری سیاسی امور ڈیوڈ ہیل تھے۔سابق سفیر ڈیوڈ ہیل اگست 2018ء میں پاکستان سے وطن واپس گئے تھے۔

پاکستان میں 2018 کے بعد پہلے پال جونز، پھر اینجلا ایگلر ناظم الامور، قائم مقام سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالتے رہے۔قبل ازیں ولیم ایڈورڈ بل بھی پاکستان کے لیے سفیر نامزد ہوئے لیکن ناگزیر وجوہات پر عہدہ نہیں سنبھالا تھا۔

پاکستان، امریکہ سفارتی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ واشنگٹن نے طویل عرصہ سفیر تعینات نہیں کیا اور اسے ماہرین غیرمعمولی سمجھتے ہیں۔ قیاس آرائیاں کیں جاتیں ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے شروع کے آیام اور بائیڈن کے صدر بننے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں زیادہ گرمجوشی نہیں پائی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button