پاکستانی خبریں

سمندر پار پاکستانی ہمارے سفیر اور سر کا تاج ہیں، ان پر جتنا کچھ نچھاور کریں، کم ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب

خلیج اردو
اسلام آباد:
وزیر اعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے سفیر اور سر کا تاج ہیں، ان پر جتنا کچھ نچھاور کریں، کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے طب، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں نام کمایا اور رزق حلال حاصل کیا، جس کے باعث انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام اوورسیز پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی استحکام ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، اور ماضی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے اسے توڑا گیا اور پاکستان کے خلاف سازشیں کی گئیں۔ تاہم، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان معاشی طاقت بنے گا۔

وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں میں سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا، جبکہ میڈیکل کالجز میں 15 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، اوورسیز پاکستانیوں کے 5 ہزار بچوں کو ہنر سکھایا جائے گا اور زیادہ تر سیالتی پیسوں کے بھیجنے والے 15 پاکستانیوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے میرپور آزاد کشمیر میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button