پاکستانی خبریں

اپوزیشن والوں نے عمران خان کی رہائی کیا، سرے سے بات ہی نہیں کی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا امریکی وفد سے ملاقات کی دعوت پر وضاحت

خلیج اردو
اسلام آباد:
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو امریکی وفد سے ملاقات کی دعوت دینے کے لیے کی جانے والی کالز اور میسجز کا ریکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مذاکرات کے حامی ہیں، لیکن امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں کیا اور واضح طور پر کہا کہ وہ پاکستان کی داخلی سیاست سے تعلق نہیں رکھتے۔

ایاز صادق نے کہا کہ امریکی وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی اور چیف وہپ کو ملاقات کے لیے بلایا تھا، اور ان کے پاس اس بات کے ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر وہ آتے اور جن سے مدد مانگتے ہیں، ان سے بات کرتے تو معاملات مختلف ہو سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نہ تو میں نے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو بلایا تھا اور نہ ہی شبلی فراز قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔ ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے سہولت کار بننے کو تیار ہیں، لیکن یہ کام زبردستی نہیں ہو سکتا، کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی آئی نے کینالز کے معاملے پر اسمبلی میں بات کا موقع گنوا دیا اور اجلاس کسی ایجنڈے کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا تھا۔ ان کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران کورم کی نشاندہی کی جاتی ہے اور اپوزیشن عوامی مسائل پر بحث نہیں ہونے دیتی۔

ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو پی ٹی آئی کے اپنے لوگ بھی ان کے ساتھ نہیں رہیں گے۔

ترجمان قومی اسمبلی نے اس موقع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری ٹو سپیکر، سپیشل سیکرٹری آئی آر اور ڈی جی پروٹوکول نے بیرسٹر گوہر اور ملک عامر ڈوگر کو فون کیا اور انہیں عشائیے میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button