پاکستانی خبریں

پاکستان سپر لیگ میں 8 ٹیموں کی شمولیت، چھوٹے شہروں میں میچز کرانے کی تیاریاں

خلیج اردو
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے جا رہی ہے، جہاں آئندہ سیزن میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لیگ کے میچز پہلی بار بڑے شہروں کے ساتھ چھوٹے شہروں میں بھی کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک مزید دو ٹیمیں لیگ کا حصہ بن جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2026 میں پی ایس ایل کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ شائقین کا جوش و خروش مزید بڑھایا جا سکے۔

سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ کا آغاز اس وقت ہوا جب دہشت گردی کے باعث پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ رک چکی تھی اور غیر ملکی کھلاڑی یہاں آنے سے گریزاں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 2026 کے سیزن میں ایک نیا ایونٹ بھی شامل کیا جائے گا، جس کے تحت ٹرافی ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستان کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں کا بھی دورہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے نہ صرف پی ایس ایل کو مزید تقویت ملے گی بلکہ پاکستانی کرکٹ کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button