
خلیج اردو
پشاور: خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں، اور تمام عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کے مطابق، بانی چیئرمین کی ہدایات پر یہ فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدوں کو الگ کرنا ہے۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے فوری طور پر تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے عہدے ختم کر دیے۔ نئی پالیسی کے تحت حکومت میں ذمہ داریاں انجام دینے والوں کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔
پارٹی کارکنان اور عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت کوئی عہدہ نہ رکھیں۔ عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔






