
خلیج اردو
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے "ایسے سنگین نتائج ہوں گے، جن کا حماس تصور بھی نہیں کر سکتی۔”
پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے پاس جنگ بندی میں توسیع قبول کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
دوسری جانب، حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اسرائیلی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم خود جنگ بندی کو سبوتاژ کر رہا ہے اور امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔






