پاکستانی خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیکل معائنہ، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ مکمل، رپورٹ جلد پیش کی جائے گی

خلیج اردو
بانی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کے طبی معائنے کے لیے عدالتی حکم کے تحت میڈیکل ٹیم نے آج اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ معائنہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیا گیا۔

میڈیکل ٹیم میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف، پروفیسر اختر علی بندیشہ ش سمیت چار ڈاکٹرز اور طبی عملہ شامل تھا۔ ٹیم نے خصوصی طبی آلات سے لیس ایمبولینس بھی ساتھ لائی۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے معائنہ مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ جلد چیف کمشنر اسلام آباد کو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں یہ سفارشات بھی شامل ہوں گی کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی کے بچوں کو پاکستان آنے کی اجازت ہے، انہیں ویزے کی ضرورت نہیں اور نائیکوپ کے ذریعے پاکستان آسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button