پاکستانی خبریں

اسلام آباد پر چڑھائی کی تو 26 نومبر سے بھی سخت ردعمل ہوگا، بانی کے بیٹے ضرور آئیں: طلال چودھری

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چودھری نے بانی تحریک انصاف اور ان کے بیٹوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد پر دوبارہ چڑھائی کی گئی تو اس بار 26 نومبر سے بھی سخت سلوک ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں تاکہ دیکھ سکیں کہ ان کے والد نے ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار این آر او مانگ رہے ہیں، کبھی امریکہ سے سفارشیں کرواتے ہیں، کبھی علی امین گنڈاپور کو آگے کر دیتے ہیں، جسے سب کچھ معلوم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے ایک باقاعدہ لابی سرگرم ہے۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ بانی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، مگر وہ آئیں گے نہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ان کے والد نے ملک کے ساتھ کیا کچھ کیا۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت اب کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، اور اگر دوبارہ قانون شکنی کی کوشش کی گئی تو سخت ترین ردعمل دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button