خلیج اردو
اسلام آباد:نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز متحرک ہوگئی۔آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی تنظیموں کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو ’مائنس‘ کرنے والے خود ’مائنس‘ ہو چکے ہیں اور نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی،،،، نواز شریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے،،، نوازشریف کیخلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی،،، اب نواز شریف واپس آکر خوشحالی ساتھ لائیں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کے 5سالہ دور میں آٹے،گھی اور چینی کی قیمت نہیں بڑھی،،،، انہوں نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی، ،، 2017میں آئی ایم ایف کو بھی اللہ حافظ کہہ دیا تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کادیا ترقی کاسفرجاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا، آج بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے،،، وفاق پاکستان کے مفادات کا تحفظ صرف نوازشریف کرسکتا ہے،،،عوام پورا مینڈیٹ نوازشریف کو دیں، نوازشریف عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔