خلیج اردو
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپرمین کے روپ میں پیش کر کے ایک نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی اس تصویری تشہیر میں ٹرمپ کو سرخ اور نیلے لباس میں، چمکتی ہوئی کیپ اور فولادی ہیرو جیسے انداز میں دکھایا گیا ہے، بالکل سپر مین فلم کے مرکزی کردار کی طرز پر۔
تصویر کے کیپشن میں ٹرمپ کو "امید کی علامت” قرار دیا گیا، جس نے ناقدین کو چونکا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیات کو اس انداز میں پیش کرنا نہ صرف حقیقت سے بعید ہے بلکہ عوامی ذہن سازی کی ایک کوشش بھی ہو سکتی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ کو کسی ہیرو یا افسانوی کردار کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہو۔ ماضی میں بھی وہ خود کو "قوم کا نجات دہندہ” یا "واحد رہنما” کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں، مگر اس بار سرکاری سطح پر ان کی اس انداز میں پیش کش پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔






