
خلیج اردو
پرتھ میں جاری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے نصف سنچری بنائی، تاہم باقی بیٹسمین ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے میں ناکام رہے۔




