
خلیج اردو
میامی: میجر لیگ فٹبال میں میامی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی سی یونائٹیڈ کو تین ایک سے شکست دے دی۔ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے دو شاندار گول اسکور کیے، جس سے ٹیم کی فتح یقینی بنی اور مداحوں کے جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔





