خلیج اردو
ریاض: منگل کو فیفا ورلڈ کپ میں اپنی تاریخی فتح کے بعد سعودی عرب نے بھرپور طریقے سے جشن مناتے ہوئے مملکت میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری اعلان کے مطابق خادم حرمین شرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیر نے مملکت بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کل 23 نومبر کو سعودی عرب میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے تمام ملازمین کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے تمام طلباء پر کیلئے عام تعطیل ہوگی۔
Custodian of the Two Holy Mosques Directs that Wednesday Will be a Holiday for all Employees in all Government Sectors and Private Sector, and Students in all Educational Stages.https://t.co/fbQeugt3cv#SPAGOV pic.twitter.com/YCIsFKZ1Qb
— SPAENG (@Spa_Eng) November 22, 2022
سعودی عرب نے منگل کو دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں ٹائٹل کی فیورٹ ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹس سے مخالف ٹیم کو دوچار کیا ہے۔
Source: Khaleej Times