خلیج اردو
پالی کیلے: سری لنکا کے پالی کیلے میں کھیلے جانے والے پاک بھارت ایشیاء کپ میچ بارش کی وجہ سے دوسری اننگز کیلئے روکا ہوا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 267 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایسے میں بارش کی وجہ سے جہاں شائقین پاکستان کی بیٹنگ کیلئے منتظر ہیں وہاں کرکٹ تبصرہ نگاروں کے تبصرے جاری ہیں۔
نجی ٹی وی سما پر گفتگو میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان شاہد خان آفریدی نے سری لنکا کی جانب سے کرکٹ گراؤنڈ کو کوور کرنے اور پچ خشک کرنے کیلئے مختص اسٹاف پر دلچسپ تبصرہ کیا۔ جب ساتھ پیلنسٹ مشتاق احمد نے کہا کہ سری لنکا کے پاس دنیا کی بہترین پچ کلیننگ ٹیم ہے جو ریکارڈ ٹائم میں پچ صاف کرتی ہے تو شاہد آفریدی نے اس کی وجہ بھی بتا دی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک مرتبہ وہ امریکہ میں دلشان سے محو گفتگو تھے اور انہوں نے دلشان سے پوچھا کہ سری لنکا کے پاس کہاں سے اتنے زیادہ ورکرز آتے ہیں جو پچ کو اتنی جلدی خشک کرلیتے ہیں۔ شاہد آفریدی کے مطابق دلشان نے بتایا کہ ان میں زیادہ تر قیدی ہوتی ہیں اور ان سے مفت میں کام لیا جاتا ہے۔ شاہد آفریدی کی بات پر باقت پینلسٹ نے خوب قہقہے لگائے۔