نئی دہلی: بھارتی ہائی کمشن نے پاکستانی صحافیوں کے ویزوں کے لئے پاسپورٹ مانگ لئے۔پاکستانی صحافیوں کو جلد ویزے جاری کر دئے جائیں گیں۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز نے بھارتی ہائی کمیشن کے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ پاکستانیوں کو ویزوں کی اجراء دو مراحل میں ہوگا۔
پہلے صحافیوں کو ویزے جاری ہوں گیں بعد میں شائقین کرکٹ کو ویزے جاری کئے جائیں گیں ۔ابھی تک کسی پاکستانی صحافی اور شائقین کرکٹ کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہوئے۔
اس سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی سب سے آخر میں ویزے جاری کئے گئے تھے۔ویزے جاری نہ کیے جانے پر کرکٹ شائقین مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔