خلیج اردو
اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ میں سعودی عرب کی شاندار جیت پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ ایک شاندار میچ تھا۔ سعودی عرب نے آج ارجنٹائن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں سب سے بڑا اپ سیٹ کرکے تاریخ رقم کی۔
وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس عظیم جیت پر اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کی خوشی میں شریک ہیں۔
سعودی عرب نے منگل کو دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں ٹائٹل کی فیورٹ ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹس سے مخالف ٹیم کو دوچار کیا ہے۔