خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نے تین مارچ سے یو اے ای میں زمینی راستوں سے آنے والے سیاحوں اور رہائشیوں کیلیے آسانیاں ہیدا کیں ہیں اور ان کیلیے سفری پروٹوکول آسان بنایا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جو سفری آسانیاں ہوائی سفر والوں کیلیے تھیں وہ اب زمینی راستوں سے ملک میں داخل ہونے والوں کیلیے بھی ہونگی اور اس کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل حکومت نے سفری آسانیاں پیدا کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے والوں کیلیے پیشگی کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کی تھی۔
حکام نے بتایا تھا کہ صرف غیرویکسین شدہ اور بارہ سال سے کم افراد اڑتالیس گھنٹے پہلے کا کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ پیش کر سکتے ہیں۔
اس بات کا اعلان بدھ کے روز حکومتی عہدیدار نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب ملک میں عوامی مقامات پر کھلی فضا میں ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ماسک صرف بند جگہوں پر ہونے والے تقریبات میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ افراد جن کا کسی کرونا مریض سے رابطہ ہوا ہو ، ان کو اب گھر میں قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے تاہم پانچ دنوں تک روزانہ انہیں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
ملک میں کرونا کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور یہ تعداد پانچ سو کیسز تک ہوئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ چھیانوے فیصد تک کرونا ویکسین کیلیے اہل افراد کو مکمل ویکسین کرایا گیا ہے۔
سو فیصد افراد کو ایک ویکسین لازمی فراہم کی گئی ہے۔







