خلیج اردو:ابوظہبی کی انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر، (ITC) نے اعلان کیا ہے کہ عید الاضحی کی چار روزہ تعطیلات کے دوران پارکنگ اور ٹول چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔
پارکنگ 8 جولائی سے 12 جولائی بروز منگل صبح 7.59 بجے تک مفت ہوگی۔
ٹول گیٹ سسٹم بھی چار دنوں تک مفت رہے گا۔
آئی ٹی سی نے یہ بھی اعلان کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بسیں معمول کے شیڈول کے مطابق چلیں گی، اور ان روٹس پراضافی ٹرپس بھی شامل کیے جائیں گے جن کی زیادہ مانگ متوقع ہے۔
ان کے کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز چھٹی کے دن بند رہیں گے۔