خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں زندگی معمول پر آنے کے مزید آثار میں، مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی میں اب تمام سیاحتی یاٹس اور دیگر کشتیاں پوری صلاحیت کے ساتھ چل سکتی ہیں۔
ابوظہبی امارات کی آبی گزرگاہوں اور سمندری شعبے کا کنٹرول اور اس کا انتظام سنبھالنے والی ابوظہبی میری ٹائم نے کہا کہ ابوظہبی میں تمام سیاحتی یاٹس اور دیگر کشتیوں پر سے زیادہ سے زیادہ صلاحیت کی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔
قبل ازیں کشتیوں کو 25 نومبر 2021 سے ان کی کل رجسٹرڈ گنجائش لے جانے کی صلاحیت کا صرف 80 فیصد استعمال کرنے کی اجازت تھی۔
پچھلے مہینے ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے تمام تجارتی سرگرمیوں، سیاحتی مقامات اور امارات میں ہونے والے پروگراموں میں 100 فیصد آپریٹنگ صلاحیت کی اجازت دی۔
یہ اقدامات نئے CoVID-19 کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی اور پچھلے دو مہینوں سے کوئی اموات کی اطلاع نہ ملنے کے بعد کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا، ابوظہبی میری ٹائم نے زور دیا کہ دیگر CoVID-19 حفاظتی اقدامات، بشمول الحسن ایپ پر گرین پاس، اپنی جگہ برقرار ہے۔ حال ہی میں، گرین پاس کی میعاد مکمل طور پر ویکسینٹڈ افراد کیلئے 30 دن تک بڑھا دی گئی تھی۔
ابوظہبی میری ٹائم نے کہا، "کووڈ-19 کے جواب میں دیگر حفاظتی اقدامات بشمول صارفین کے لیے الحسن موبائل ایپ پر ایک درست گرین پاس رکھنے کی ضرورت اب بھی موجود ہیں” ۔
مسافروں کی ٹور شروع کرنے سے پہلے عملے کے ذریعے گرین سٹیٹس کی جانچ اور تصدیق کی جائے گی۔
مسافروں کے لیے دیگر حفاظتی اقدامات میں اجتماعات سے گریز کرنا، جسمانی فاصلے کی ہدایات پر عمل کرنا، اور کشتی میں چہرے کے ماسک اور دستانے پہننا شامل ہیں۔
تمام افراد اور کمپنیوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً صفائی ستھرائی کا کام کریں، اپنی میرین کرافٹ پر صفائی برقرار رکھیں اور سطحوں کو جراثیم سے پاک کریں۔