خلیج اردو: ابوظہبی میں محکمہ صحت (DoH) نے دو فوڈ سپلیمنٹس کے استعمال یا گردش کے خلاف انتباہ جاری کیا ہے کیونکہ اسمیں موجود مادوں کی موجودگی کی وجہ سے آپ مضر اثرات کا شکار بن سکتے ہیں۔
ڈی او ایچ نے عوام کو مونسٹر ریبٹ ہنی اور کنگ موڈ ہنی لیکسیٹوز خریدنے یا استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے، کیونکہ ان سپلیمنٹس میں خفیہ دوائی والے مادے پائے گئے ہیں جو سنگین مضر اثرات کا باعث بن سکتے ہیں، جس سے صارف کی عام صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
محکمہ صحت نے ایسے لوگوں کو جو کسی بھی سپلیمنٹ کا استعمال کرتے ہیں انکو مشورہ دیا ہے کہ اگر انہیں صحت کی کسی بھی پیچیدہ حالت کا سامنا ہو تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔