خلیج اردو: عالمی سیاحت کی بحالی اور مشرق وسطیٰ میں سال بھر کی سیاحتی سرگرمیوں کی پیشکش کے ساتھ ابوظہبی نے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے جو مسافروں کو گرمیوں کے موسم میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کا دورہ کرنے اور ہوٹلوں اور دنیا کے معروف مقامات پر ناقابل یقین تجربہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ نئی مہم میں مسافروں کی دلچسپیوں اور جذبے کو بہت اہمیت دی گئی ہے اور اس ابوظہبی کے ان منفرد اور یادگار تجربات کی نمائش کی گئی ہے جو موسم گرما کے دوران سیاحوں کا انتظار کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت اپنے دیکھنے والوں کو مختلف قسم کے شاندار تجربات بشمول لاوروف ابوظہبی کے مشہور ماحول میں طلوع آفتاب کے وقت یوگا سیشن کے ذریعے "جسم اور روح کی بحالی” یا جزیرہ نورائی میں تنہائی ؛ قصر الوطن صدارتی محل کی سیر، قصر الحسن کی بھرپور تاریخ کو دریافت کرنے یا رات کے وقت صحرا میں ستاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اسکے علاوہ "سنسنی خیز تجربات” میں سیاح فراری ورلڈ ابوظہبی میں دنیا کی تیز ترین رولر کوسٹر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے نیشنل ایکویریم میں ٹائیگر شارک کے ساتھ زندگی میں ایک بار تیراکی کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس مہم میں ابوظہبی سمر پاس سمیت نئے تجربات، ثقافتی مقامات اور خاندانی تفریحی مقامات پر منفرد پروموشنز کے ساتھ متعارف کرائی جائیں گی۔ مختلف قسم کی سرگرمیوں میں حیرت انگیز قدر کی پیشکش کرتے ہوئےسیاحوں کو شہر کے مختلف پہلوؤں کی تلاش کے دوران بکنگ کے لیے اور بھی زیادہ وجوہات فراہم کی جائیں گی۔
ابوظہبی سمر پاس مسافروں کو تین معروف تھیم پارکس (وارنر برادرز ورلڈ ابوظہبی، فیراری ورلڈ ابوظہبی اور یاس واٹر ورلڈ ابوظہبی) تک رسائی فراہم کرے گا۔ تمام ثقافتی مقامات بشمول لاوررف ابوظہبی، شاندار صدارتی محل قصر الوطن، قصر الحسن اور یاس ایکسپریس تک ابوظہبی بس سسٹم کے ذریعے مفت نقل و حمل فراہم کی جائے گی۔
اس حوالے سے مزیدتفصیلات آنے والے ہفتوں میں منظر عام پر لائی جائیں گی ۔ گرمویں کی چھٹیوں کے دوران پورے خطے کے سرفہرست ہوٹلوں میں قیمتیں 30 فیصد کم ہوں گی۔
ابوظہبی کے محکمہ ثقافت اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل برائے سیاحت علی محمد صالح الجزری نے کہاکہ عالمی سیاحوں کی نظریں مشرق وسطیٰ پر ہیں لہذا اب ابوظہبی کو دنیا کے بارے میں دنیا کو بتانے کا بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں اور اس کے آس پاس کےمنفرد اور متنوع تجربات دریافت کرنے کا بہترین وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس موسم گرما سیاح ابوظہبی کا تجربہ کریں اور چھپے ہوئے جواہرات سے پردہ اٹھائیں ۔ ان سے جیسے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اس سے لطف اندوز ہونا چاہیے