خلیج اردو: یو اے ای کی کم خرچ ایئرلائن ایئر عربیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 ستمبر 2023 سے ابوظہبی-باکو (آذربائیجان) روٹ پر براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کردے گی۔ یہ اعلان ایئرلائن کے اپنے رابطے کو بڑھانے کے منصوبوں کے مطابق ہے۔
براہ راست پروازیں ہر بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلائی جائیں گی، جو ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (AUH) سے روانہ ہوں گی اور باکو کے حیدر علییف انٹرنیشنل ایئرپورٹ (GYD) پر اتریں گی۔
ائیر عریبیہ کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عادل العلی نے ائیر لائن کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ باکو ایئر لائن کے توسیعی پراجیکٹس میں ایک اہم روٹ ہے۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے ایوی ایشن اور سیاحت کے شعبوں کو بھی مدد ملے گی۔
کووڈ-19 وبائی مرض سے درپیش چیلنجز کے باوجود ایئر عربیہ حالیہ برسوں میں اپنے نیٹ ورک کو بڑھا رہا ہے اور مشرق وسطیٰ، افریقہ، ایشیا اور یورپ میں 170 سے زیادہ مقامات کے لیے پروازیں چلاتا ہے۔