عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

خلیج اردو 24 دسمبر 2021

دبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ہر سطح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔1998 میں ڈیبیو کرنے والے ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ،236 ایک روزہ میچز اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔

ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بھارت کیلئے 711 وکٹیں حاصل کی۔آف اسپنر بھارت کی جانب سے تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ہربھجن سنگھ 2007 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اور 2011 کے ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کا حصہ رہے۔

آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھارت کیلئے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2016 میں کھیلا تاہم اس کے بعد وہ صرف آئی پی ایل میں ہی کھیلتے رہے۔رواں برس آئی پی ایل سیزن میں انہوں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف تین میچز کھیلے

اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پیغام میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آپکی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب آپکو اس طرح کا مشکل فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button