خلیج اردو
راولپنڈی:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا،دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی حق نواز شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بعض مشتبہ راستوں سے پاک افغان سرحد سے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں داخل ہر کر شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی گئی۔ مصدقہ اطلاعات پر گزشتہ 96 گھنٹوں سے نگرانی جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس دوران بلوچستان کے علاقے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، مسلسل نگرانی کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروپ کو دیکھا گیا اور ان کے فرار کے راستوں بند کرنے کے دوران کے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ سپاہی حق نواز شہید اور 2 فوجی زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کر کے مدد فراہم کی، دیگر مشتبہ دہشتگردوں کو پکڑنے کے لئے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔