خلیج اردو:
دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد 25 جنوری کو ایک اور بچّی کے باپ بن گئے ہیں اور یہ نومولود دبئی کے شاہی خاندان میں نیا اضافہ ہے۔
شیخ مکتوم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دینے کے لیے شاہی خاندان کی متعدد شخصیات نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ان کے بھائی دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں بچّی کا نام شیخہ بتایا گیا ہے۔
شیخ مکتوم متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور ملک کے وزیرخزانہ بھی ہیں،اب ان کی اہلیہ شیخہ مریم بنت بطی کے بطن سے تین بیٹیاں شیخہ، ہند اور لطیفہ ہیں۔