خلیج اردو
عجمان: عجمان پولیس نے ہنگامی فون لائن 999 میں تکنیکی مسائل کی اطلاع دی ہے۔ اتھارٹی نے بدھ کو ٹویٹر پر عوام کو یقین دلایا کہ ماہرین اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
— ajmanpoliceghq (@ajmanpoliceghq) September 21, 2022
999 فون لائن دراصل عوام کی سہولت کیلئے ایمرجنسی سروس ہے جس کی بندش سے عوام کو پیش آنے والے مسائل پر حکام نے معذرت کی ہے۔
Source: Khaleej Times