خلیج اردو
دبئی: اتوار کو دبئی کے ڈریگن مارٹ کے باہر آگ بڑھک اٹھی جہاں کچرے کے ڈبے اور تین کاروں کو آگ نے لپیٹ میں لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے مارکیٹ کی بیرونی دیوار تک پھیل گئے۔
دبئی سول ڈیفنس کو شام 5 بجے کے قریب الرٹ موصول ہوا اور فائر فائٹرز پانچ منٹ کے اندر اس مقام پر پہنچ گئے۔
آپ پر شام 5.17 بجے تک قابو پا لیا گیا اور اس کے بعد کولنگ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ مزید تحقیقات کے لیے سائٹ کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Source: Khaleej Times