
خلیج اردو
یکم اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے کچھ علاقوں میں دھند اور کہر بننے کا امکان ہے جس کی وجہ سے حدنگاہ متائثر ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے جمعہ کی صبح دھند سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے جس کی وجہ سے کچھ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں دھند اور کہربننے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
#Rain #Cloud_Seeding #NCM pic.twitter.com/iQJ51F2vkc
— المركز الوطني للأرصاد (@NCMS_media) October 1, 2021
کچھ ٹویٹ مین این سی ایم نے ابوظبہی کے مختلف علاقوں بشمول ابوظبہی العین روڈ ، شاہ کوٹ شہر ، الشومخ ، الفلاح ، ارجان اور دھفرا میں کے علاقوں میں دھند کی اطلاعات دی ہے۔
دوسری طرف دبئی پولیس نے جمعہ کے روز ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ ابوظبہی کی طرف جانے والے شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
حادثہ لیبر کیمپ بریج پر پیش آیا ہے اور حکام نے بتایا ہے کہ جو افراد یہ سڑک استعمال کررہے ہوں تو وہ ٹریفک میں تاخیر دیکھ سکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times