متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: گرمی کی شدت میں اضافہ، مطلع صاف سے جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

خلیج اردو
دبئی:قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق منگل 22 اپریل کو متحدہ عرب امارات میں موسم عمومی طور پر صاف سے جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مشرقی ساحلی علاقوں پر کم بادل نمودار ہونے کا امکان ہے۔ تمام امارات میں موسم گرم تر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ابوظہبی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دبئی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

موسمی بلیٹن کے مطابق جنوب مشرقی سے شمال مشرقی سمتوں میں ہلکی سے معتدل ہوائیں چلنے کی توقع ہے جن کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی جبکہ بعض اوقات یہ ہوائیں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔

بحیرہ عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر معمولی طور پر پرسکون رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button