خلیج اردو: ترکی اور شام میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات میں ‘برجز آف گڈنس’ مہم کے ایک حصے کے طور پر امادی کارکن اور رضا کاروں نے اب تک خوراک، سردیوں کے کپڑے اور دیگر ضروری انسانی امدادی اشیاء پر مشتمل 30,000 پارسل اکٹھے کر لئے ہیں۔
ایمریٹس ریڈ کریسنٹ (ERC) کی جانب سے ہفتہ کو مہم کے اس عوامی مرحلے کا آغاز کیا گیا۔