خلیج اردو: دنیا کے تیسرا امیر ترین پالتو جانور کا اعزاز ٹیلر سوئفٹ کی بلی اولیویا بینسن نے حاصل کرلیا ہے۔
آل اباؤٹ کیٹس ڈاٹ نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں معروف پالتو جانوروں اور ان کے مالکان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا تجزیہ کرکے تخمینہ لگایا گیا کہ ہر جانور فی انسٹاگرام پوسٹ پر کتنے روپے کما سکتا ہے۔
اولیویا بینسن کے معاملے میں انسٹاگرام سے باہر کی دنیا کے پراجیکٹس کو بھی مدنظر رکھا گیا اور تخمینہ لگایا گیا کہ یہ بلی 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز (22 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہے۔
رپورٹ کے مطابق اولیویا نے انسٹاگرام سے باہر کی دنیا میں بے مثال کامیابی حاصل کی اور ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ متعدد میوزک ویڈیوز کا حصہ بن کر دولت کمائی۔
یہ بلی متعدد اشتہارات کا حصہ بھی بنی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے جہاں اس کے نام سے متعدد فین کلبز موجود ہیں۔
مگر اس فہرست میں نمبرون پوزیشن ایک جرمن شیپرڈ کتے Gunther VI کے نام رہی جو ایک 50 کروڑ ڈالرز مالیت کے ٹرسٹ سے مستفید ہورہا ہے۔