Uncategorized

اسلام آباد: باجوڑ حملے پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن دفتر خارجہ طلب، سخت ڈی مارش دیا

خلیج اردو
پاکستان کے دفتر خارجہ نے باجوڑ میں دہشت گرد حملے کے بعد افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو طلب کر کے سخت احتجاج کیا اور ڈی مارش دیا۔

دفتر خارجہ نے افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں موجود ہے اور دہشت گرد بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہے ہیں۔

پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی حکومت نے افغان حکومت کو دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے اور پاکستان اپنے شہریوں اور فوجیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت ردعمل دیا جائے گا۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button