
خلیج اردو
Dubai Civil Defence نے راس الخور کے علاقے میں گودام میں لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے کے اندر قابو پا لیا۔
فوٹیج: نیٹ۔۔۔
حکام کے مطابق جمعہ 13 فروری 2026 کو دوپہر 1 بج کر 23 منٹ پر Ras Al Khor میں واقع ایک ویئر ہاؤس میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر Nad Al Sheba Fire Station سے فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔
ریسکیو ٹیمیں محض چار منٹ میں 1 بج کر 26 منٹ پر موقع پر پہنچ گئیں جہاں آگ کو درمیانے درجے کی قرار دیا گیا۔
حکام کے مطابق فائرفائٹرز اور روبوٹک آلات کی مدد سے 2 بج کر 28 منٹ پر آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔
واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ کولنگ کے بعد مقام کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔
عینی شاہد کے مطابق Al Manama Street سے گزرتے ہوئے سیاہ دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔
بروقت کارروائی کے باعث بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔






