Uncategorized

پاکستان بھارت کرکٹ مقابلہ اتوار کو، بارش کا امکان

خلیج اردو
طویل غیر یقینی صورتحال کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی جس پر کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اہم مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا کے دارالحکومت میں کھیلا جائے گا جہاں دونوں ٹیمیں گروپ اے میں اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکی ہیں۔

میچ جیتنے والی ٹیم کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن ہیں تاہم موسم صورتحال کو متاثر کر سکتا ہے۔

سری لنکن حکام کے مطابق اتوار کے روز کم دباؤ کے باعث بارش کا امکان ہے جبکہ 93 فیصد تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بارش کی صورت میں میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس ملیں گے۔

حکومتِ پاکستان نے دوست ممالک کی درخواست اور کثیرالجہتی مشاورت کے بعد قومی ٹیم کو 15 فروری کو میدان میں اترنے کی ہدایت جاری کی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ ٹیسٹ سیریز کو 18 جبکہ باہمی سیریز کو 13 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور اب دونوں ٹیمیں صرف عالمی یا علاقائی مقابلوں میں غیر جانبدار مقام پر ہی آمنے سامنے ہوتی ہیں۔

یہ ہائی وولٹیج مقابلہ شائقین کے جذبات کو عروج پر لے جانے کا سبب بنے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button