Uncategorized

ون ڈے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی، دو گیندوں کا اصول ختم کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کے قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے پوری اننگز میں دو گیندیں استعمال کرنے کے طریقہ کار کو ختم کر دیا ہے۔ نئے قانون کے تحت اب صرف پہلے 34 اوورز تک دو نئی گیندیں استعمال کی جائیں گی، جبکہ اننگز کے آخری 16 اوورز (یعنی 35ویں سے 50ویں اوور تک) ٹیم صرف ایک ہی گیند استعمال کرے گی۔

اس تبدیلی کا بنیادی مقصد بیٹرز اور بولرز کے درمیان توازن کو بحال کرنا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے ون ڈے فارمیٹ میں دو نئی گیندوں کے استعمال سے بولرز خاص طور پر اسپنرز کو مشکلات کا سامنا تھا، کیونکہ گیند ریورس سوئنگ نہیں ہو پاتی تھی اور اسپن کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی تھی۔

آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ نئے قوانین کا اطلاق ون ڈے میچز میں 2 جولائی 2025 سے ہوگا، جبکہ ٹیسٹ میچز میں نئی قانون سازی 17 جون سے نافذ العمل ہو جائے گی۔

نئے قوانین سے امید کی جا رہی ہے کہ کھیل میں بولرز کو زیادہ موقع ملے گا، اور میچز میں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ گیند بازی کا بھی لطف دوبالا ہو گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button