
خلیج اردو
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محسن شاہنواز رانجھا کے قتل اور دیگر مقدمات میں پولیس کو عمران خان کو گرفتاری سے روکنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کل تک بڑھا دی۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو یا تو عدالت میں پیش کیا جائے یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی جائے۔
اسی طرح، بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاجی کیس میں بھی ضمانت میں توسیع دے دی گئی۔






