
خلیج اردو
12 اکتوبر 2020
پیرس : اسپین کے رافیل نڈال نے فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنے حریف نواک جوکوچ کو شکست دے کر 13 ویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔ جیت کے ساتھ ہی نڈال نے 20 گرینڈ سلیم جیتنے کا روجر فیڈرر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔
— Roger Federer (@rogerfederer) October 11, 2020
رافیل نے سریبین اسٹار کے مدمقابل فائنل میں 0۔6 ، 2۔6 اور 5۔7 سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل ہارنے والے جوکووچ بھی 17 گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔
روجر فیڈرر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئڑ پر رافیل نڈل کو جیت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دل میں ہمیشہ سے اپنے دوست رافیل نڈال کے لیے ایک انسان اور چیمپئن کی حیثیت سے عزت رہی ہے۔
رچرڈ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ٹینس کورٹ میں ہم نے ایک دوسری کی صلاحیتوں کو خوب آزمایا ہے جس کی وجہ سے ہم بہتر کھلاڑی بن سکے۔ انہون نے رافل نڈال کو 20 گرینڈ سلام جیتنے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے شک یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
رافیل فرینچ اوپن چیمپئن کا سب سے پرانا کھلاڑی ہے۔وہ جوکووچ سے 14 مرتبہ ہارے ہیں تاہم یہ ناقابل یقین جیت اسپورٹس تجزیہ کاروں کی نزدیک بہت معنی رکھتی ہے۔







