
خلیج اردو
نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ میں جگہ بنا لی۔ 174 رنز کے ہدف کو کیویز نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر سولہویں اوور میں حاصل کر لیا۔
گلین فلپس نے شاندار 76 رنز اور راچن رویندرا نے 59 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ جبکہ فن ایلن نے 21 اور ٹم سائفرٹ نے 6 رنز بنائے۔





