
خلیج اردو
چین میں نئے قمری سال کے آغاز پر شاندار جشن منایا گیا۔ چین، ہانگ کانگ، سنگاپور اور دیگر شہروں میں روایتی شیر رقص اور اژدھا پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
خاندانی اجتماعات کے دوران خصوصی کھانے پیش کیے گئے اور روایتی رسومات کی ادائیگی کی گئی۔ ہر طرف خوشی کا سماں اور قہقہوں کی برسات رہی۔
یہ 15 روزہ تہوار ہر سال 21 جنوری سے 20 فروری کے درمیان منایا جاتا ہے۔






