Uncategorized

سپریم کورٹ میں نئی تقرریوں اور جوڈیشل کمیشن رولز پر اہم پیش رفت

خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور مستقل جج تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اسی طرح جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں رولز میں ترامیم کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ اٹارنی جنرل، فاروق ایچ نائیک، بیرسٹر علی ظفر اور احسن بھون بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم کا جامع مسودہ تیار کرے گی۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے شریک نہیں ہوئے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button