
خلیج اردو
یو اے ای کی وزارتِ تعلیم نے اسکول داخلے کے نئے عمر کے معیار کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
وزارت کے مطابق، وہ بچے جو کسی تعلیمی نظام میں داخل نہیں ہیں اور جن کی پیدائش یکم ستمبر سے 31 دسمبر 2022 کے درمیان ہوئی ہے، انہیں تعلیمی سال 2026–2027 میں ایک "ایک وقتی اقدام” کے تحت اسکول میں داخل کیا جائے گا۔
وزارت نے کہا، "اسکول اور والدین مشترکہ طور پر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ FS1 یا FS2 میں داخلہ زیادہ مناسب ہے۔” اگر بچہ تیار نہ ہو، تو اگلے تعلیمی سال میں FS1 میں داخل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، ایک بار کسی کلاس میں داخلہ ہونے کے بعد طالب علم کو دوسری کلاس میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
دسمبر میں وزارت نے اگلے تعلیمی سال 2026–2027 کے لیے اسکول داخلوں میں نئے عمر کے معیار کا اعلان کیا تھا۔ پہلے یہ حد 31 اگست تھی۔ یہ نیا قانون اگست یا ستمبر میں شروع ہونے والے تمام اسکولوں پر لاگو ہوگا، جبکہ اپریل میں شروع ہونے والے اسکول 31 مارچ کی موجودہ حد استعمال کریں گے۔ موجودہ طلبہ اس پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے۔






