خلیج اردو
الجزائر : تیز رفتار کار حادثے کے دوران 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
الجزائر کے محکمہ شہری دفع کے مطابق بچوں کی عمریں 4 سے 13 برس کے درمیان تھیں۔
بچوں کے والدین اور ایک رشتےدار خاتون حادثے میں ہلاک ہوئے، ان کی گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ الجزائر میں سال 2021 کے دوران 22 ہزار ٹریفک حادثے ہوئے جن میں 3 ہزار 61 افراد جان سے گئے جبکہ 29 ہزار 763 زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق سال 2022 کے دوران 2021 کی مناسبت سے زیادہ واقعات رونما ہوئے جس میں زخمیوں سے زیادہ ہلاکتوں کی تعداد سامنے آئے گی،
انہوں نے کہا کہ سالانہ ٹریفک حادثات کی مجموعی ریکارڈ مرتب کرنے پر کام جاری جو کہ بہت جلد آپ 2022 کے واقعات کے حوالے سے جان سکیں گے ۔۔