خلیج اردو
جرمنی : کولون میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور موج مستی اور ہلا گلا کرنے میں مصروف ہو گئے ۔
اس سالانہ ایونٹ میں منچلے دلکش کاسٹیومز میں سڑکوں پر جھومتے گاتے دکھائی دے رہیں۔
اس رنگارنگ سالانہ اسٹریٹ کارنیول میں شرکت کیلئے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیوم پہنے ہزاروں افراد کولون پہنچے ہیں۔
کولون کی گلیوں میں جمع ہونیوالے ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہاں خوب ہلہ گلہ کرنے اور فرحت بخش مشروبات سے لطف اندوز ہونے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔
ان لوگوں کے مطابق وہ اس تہوار کا سال بھر انتظار کرتے ہیں اور رات بھر یہاں جی بھر کے جشن مناتے ہیں۔