
**خلیج اردو**
قاہرہ: غزہ میں جنگ بندی برقرار رہنے کے ساتھ ہی حماس نے ایک مرتبہ پھر مختلف علاقوں میں اپنا کنٹرول مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حماس کی سیکیورٹی فورسز سڑکوں پر واپس آ گئی ہیں، انہوں نے مسلح گروہوں کے ساتھ جھڑپیں کیں اور بعض مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کو ہلاک کیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ان علاقوں میں قانون اور نظم و ضبط کی بحالی کے لیے کی جا رہی ہیں جہاں سے اسرائیلی افواج نے پسپائی اختیار کی ہے۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال موجودہ جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے کیونکہ طاقت کے خلا نے مختلف مسلح گروہوں کو فعال کر دیا ہے۔
دوسری جانب خان یونس میں حماس کے مسلح اہلکاروں نے پک اَپ ٹرکوں کے ذریعے ان فلسطینی قیدیوں کو اسکواٹ کیا جو جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے گئے تھے۔ مقامی افراد نے رہائی پانے والے قیدیوں کا والہانہ استقبال کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حماس کی طاقت کی یہ بحالی جنگ بندی کے نازک توازن کو بگاڑ سکتی ہے اور خطے میں دوبارہ کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہے۔
*







