عالمی خبریں

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ناروے کی وزیر اعظم پر جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

ناروے پولیس کیجانب سے جمعے کے روز بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کورونا ایس او پیز کے سماجی فاصلے سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے اپنے برتھ پارٹی کے احتمام کے دوران سماجی فاصلے کے قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

ناروے پولیس کے سربراہ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم پر 2 ہزار 352 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

10 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر حکومتی پابندی کے باوجود دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننے والی ایرنا سولبرگ نے فروری میں ایک پہاری ریزورٹ پر اپنے خاندان کے 13 افراد کے ساتھ اپنی 60 سالگرہ منائی تھی۔ جس پر انہوں نے بعد میں معذرت بھی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ پولیس ایسے متعدد کیسز میں جرمانے عائد نہیں کرتی  لیکن وزیر اعظم پابندیاں عائد کرنے کے حکومتی اقدامات میں سب سے آگے ہیں۔

پولیس چیف نے جرمانے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا  "اگرچہ قانون سب کے لیے ایک ہے لیکن قانون کی نظر میں سب ایک نہیں ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button