عالمی خبریں

کویت کے لیے جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کے کوزی کوڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کویت کے لیے پروزا بھرنے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کوفلائٹ 30 منٹوں بعد بھارت میں ہی ایمرجنسی لنڈنگ کرنا پڑی۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق اس فلائٹ میں 17 مسافروں سمیت عملے کے اہلکار سوار تھے۔ پرواز صبح 8 بج کر 35 منٹ پر روانہ ہوئی اور 9 بج کر 10 منٹ پر واپس آگئی۔

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طیارے کے کارگو والے حصے فائر الارم سنے جانے کے بعد پرواز کو واپس لینڈ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

جس کے بعد فلائٹ واپس آگئی، اور بحفاظت لینڈ کر گئی، تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button