عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں ایک اور ملک بھی شامل ہو سکتا ہے، ٹرمپ

خلیج اردو
11 ستمبر 2020
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں تیسرا ملک شریک ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کے روز کہا کہ اگلے ہفتے ہم وائیٹ ہاؤس میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ میں آپ کو بتاؤں کہ عرب ممالک میں سے ایک طاقتور ملک اس معاہدہ کا جلد حصہ بنے گا۔

وائیٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا ایک نامور نام اس معاہدے کا حصہ ہو گا اور پھر ہم خطے میں امن پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ عرب ممالک کے بارے میں سوچتے ہیں تو چند ہی نام آپ کے ذہن میں آتے ہوں گے، انہیں میں سے بڑا ملک ہمارے ساتھ ہوگا۔ ہم نے مذاکرات کا آغاز کیا ہے اور جلد ہم خوشخبری سنائیں گے۔

دوسری مرتبہ صدارتی دوڑ میں شامل صدر ٹرمپ نے مذکورہ ملک کا نام تو نہیں بتایاَ انہوں نے کہا کہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ بارے میری پالیسی پر عمل کرکے امن کے آغاز کیلئے اقدام اٹھانا چاہیئے۔ میں سوچتا ہوں کہ فلسطین مذاکرات کی میز پر کیوں نہیں ہے انہیں بہت پہلے میری تجویز ماننی چاہیئے تھی اور اگر وہ امن کیلئے قدم اٹھائے تو امریکہ ان کی امداد پر لگی پابندیاں ہٹائے گا۔

یاد رہے کہ 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے سفارت تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے امن معاہدے پر دسختط کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ معاہدہ 15 ستمبر کو وائیٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں دونوں ممالک یاداشت پر دسخط کریں گے۔

اس حوالے سے خلیج ٹائمز نے امریکہ میں موجود سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا تو وہاں سے15 ستمبر کو ہونے والے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں سعودی سفیر کی شرکت بارے سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button