عالمی خبریں

ایران اور اسرائیل امن معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں، میں نے پاکستان اور بھارت کو بھی معاہدے پر راضی کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

خلیج اردو
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد ایک امن معاہدہ طے پا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی راہ ہموار ہو گی۔

واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جیسے انہوں نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں پاکستان اور بھارت کو معاہدہ کرنے پر راضی کیا تھا، اسی طرح ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی امن ممکن ہے۔ انہوں نے سربیا اور کوسوو کے درمیان جنگ ختم کرانے کو بھی اپنی کامیابیوں میں شمار کیا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ کا ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، تاہم خبردار کیا کہ اگر ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی امریکی تنصیب کو نشانہ بنایا تو امریکی افواج ایسا جواب دیں گی جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا، ’’ہم آسانی سے ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروا سکتے ہیں، اس خونی تنازع کا خاتمہ ممکن ہے۔‘‘

انہوں نے روس کی ممکنہ ثالثی کا خیر مقدم بھی کیا اور کہا کہ روس، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ رکوانے میں ایک مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button